عظمیٰ نیوزسروس
جموں//سانبہ میں ایک تیز رفتار ریل نے ایک شخص کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوکر موقعے پر ہی فوت ہوا ہے ۔ ادھر اس بات کا پتہ لگایا جارہا ہے کہ مہلوک خود کشی کرنے آیا تھا یا پھر کسی اور کام سے ریل ٹریک پر چل رہا تھا ۔جموں و کشمیر کے سانبہ ضلع میں منگل کو مال گاڑی کی زد میں آکر ایک 39 سالہ شخص کی موت ہوگئی۔اس ضمن میں پولیس نے بتایاکہ ابھی تک اس بات کا پتہ نہیں چل سکا ہے کہ آیا متاثرہ شخص نے خودکشی کی ہے یا ریلوے پٹریوں کو عبور کرتے ہوئے مال ٹرینوں کی زد میں آ گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ اس کے پاس سے ملے شناختی کارڈ کی بنیاد پرمتوفی کی شناخت چاندلی سمب گائوں کے رہنے والے دلبیر سنگھ کے طور پر کی گئی ہے انہوں نے بتایا کہ سنگھ کی لاش گورنمنٹ ریلوے پولیس کی ایک گشتی پارٹی کو نانک چک کے قریب صبح 6.30 بجے کے قریب ملی۔انہوں نے مزید بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔