عظمیٰ نیوز سروس
پلوامہ//یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کے جوائنٹ ڈائریکٹر کشمیر محمد راشد کوہلی نے کل پلوامہ میں سنتھیٹک ہاکی ٹرف میں واقفیت اور صلاحیت سازی کے پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کیا۔تقریب میں ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس آفیسر پلوامہ محمد قاسم، پبلسٹی کوآرڈینیٹر،زونل فزیکل ایجوکیشن آفیسرزاور محکمہ کے دیگر اہلکار موجود تھے ۔جوائنٹ ڈائریکٹر نے کہا، “کورس کو کھیل کے میدان میں اساتذہ اور طلباء دونوں کی ابھرتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے احتیاط سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔واقفیت اور صلاحیت سازی کا پروگرام جدید تدریسی طریقوں کے ساتھ کھیلوں کے اساتذہ کی صلاحیتوں اور علم کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرے گا۔