عظمیٰ ویب ڈیسک
پونچھ// سرحدی ضلع پونچھ لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) کے نزدیک مشکوک افراد کی نقل وحرکت کے بعد فوج نے ہوائی فائرنگ کی جبکہ کرشناگھاٹی سیکٹر میں ایک مشتبہ پاکستانی ڈرون کو بھی دیکھا گیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے بیتاڑ پل کے نزدیک مشکوک افراد کی نقل وحمل کے بعد فوج نے چار سے پانچ راوند فائر کئے۔ فائرنگ کے بعد فوج اور ایس او جی نے وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
دفاعی ذرائع نے ایل او سی کے نزدیک جنگلی علاقوں میں تلاشی آپریشن شروع کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو سیل کر دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فورسز کی اضافی کمک کو جنگلی علاقے کی اور روانہ کیا گیا ہے تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔
دریں اثناءپونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں فوج نے ایک پاکستانی ڈرون دیکھا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسزنے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں بھی تلاشی آپریشن لانچ کیا جس دوران فورسزنے کئی جنگلی علاقوں کو محاصرے میں لے لیا ہے۔