عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// گزشتہ ماہ دریائے جہلم میں کودنے والے ایک شخص کی نعش ہفتہ کو برآمد کر لی گئی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے ایک شخص کی نعش جس کی شناخت نذیر احمد متو ولد علی محمد متو ساکنہ عیدگاہ سرینگر کے طور پر ہوئی، دریائے جہلم سے شالتینگ پل کے قریب برآمد کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ متعلقہ شخص نے 29 فروری کو صفاکدل پل سے دریا میں چھلانگ لگا دی تھی۔
اس دوران پولیس نے پہلے ہی اس سلسلے میں مقدمہ درج کیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔