عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//مہندرااینکیش آٹوموٹیونے جمعہ کوحیدرپورہ بائی پاس پر نئی تھارکے ارتھ ایڈیشن کومتعارف کیا۔اس موقعہ پرایس بی آئی کے برانچ ہیڈمظفراحمد،سینئرریلیشن شپ منیجرایس بی آئی عمرشمس موجودتھے،جنہوں نے نئی تھار کی تقاب کشائی کی۔تقریب پر مہندرااینکیش کے سی ای اوماہم رئوف اورسیلزہیڈوقارلون بھی موجودتھے۔تھار کی ارتھ ایڈیشن کافی مستحکم ہے اور اس میں کافی سرای خوبیاں پائی جاتی ہیں۔اس موقعہ پرمہندرااینکیش کے سی ای اوماہم روئوف نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم تھار کی نئی ایڈیشن گاہکوں کوپیش کررہے ہیں۔یہ گاڑی ڈیزل اور پٹرول دونوں اقسام میں مینول اورآٹومیٹک دستیاب ہے۔