عظمیٰ نیوز سروس
جموں //گورنمنٹ کالج برائے خواتین گاندھی نگر جموں کے فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے کلسٹر یونیورسٹی کے انٹر کالج کبڈی (مرد) ٹورنامنٹ انعقاد کیا۔کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ایس پی سرسوات نے افتتاحی تقریب کے دوران مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی، جبکہ ڈاکٹر ونود بخشی ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس مہمان خصوصی تھے، اس کے علاوہ ڈاکٹر وجیندر شرما، ڈاکٹر یش پال ،ڈاکٹر رمندیپ کرالیا، جی سی او ای کے فزیکل ڈائریکٹر، روی کمکر فزیکل ڈائریکٹر کامرس کالج اورنیلم کماری بھی موجود تھیں۔یہ مقابلہ گاندھی نگر جموں اور کالج کی اسپورٹس کمیٹی کی فزیکل ڈائریکٹرکاجل پریمی کی مجموعی نگرانی میں منعقد ہوا۔پہلا میچ جی سی او ای کے خلاف ایس پی ایم آر کالج آف کامرس کو واک اوور تھا، دوسرا میچ گورنمنٹ نے جیتا تھا۔ ایم اے ایم کالج نے جی جی ایم سائنس کے خلاف 24 پوائنٹس سے، فائنل میچ ایم اے ایم کالج اور ایس پی ایم آر کالج آف کامرس کے درمیان تھا اور ایم اے ایم کالج نے یہ میچ/ ٹورنامنٹ 59 پوائنٹس سے جیت لیا۔