عظمیٰ نیوز سروس
جموں//پولیس چوکی ریہڑی کی ایک ٹیم نے ایک ’ہٹ اینڈ رن ‘کیس کو تین گھنٹوں میں حل کر دیا ۔پولیس نے بتایا کہ محمد حنیف نروال جموں جو اپنی اموٹر سائیکل بیئرنگ رجسٹریشن نمبر JK02CB-9298 پر سوار تھا اور پِلن رائیڈر کا نام نصرت فاطمہ دختر محمد حنیف سکنہ نروال جموں میں ایک گاڑی آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جسے کوئی نامعلوم شخص چلارہا تھا جس سے مذکورہ پائلن سوار کو شدید چوٹیں آئیں۔ مقامی لوگوں نے زخمی پائلون سوار خاتون کو جی ایم سی ہسپتال جموں منتقل کیا جہاں خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔حادثے کے بعد آئل ٹینکر کا ڈرائیور نامعلوم گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔اس اطلاع پر جموں کے پولیس سٹیشن پکا ڈنگہ میں ایف آئی آر نمبر 22/2024 U/S 279/304-A IPC درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ایس پی سٹی نارتھ شیوم سدھارتھ-آئی پی ایس کی ہدایت پر ہٹ اینڈ رن کیس میں ملزم کا سراغ لگانے کیلئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس کی قیادت ایس ایچ او پولیس سٹیشن پکا ڈنگہ جموں کر رہے تھے اور ایس ڈی پی او کی نگرانی میں آئی/سی پی پی ریہڑی نے اس کی مدد کی۔ اس طرح تشکیل دی گئی ٹیم نے سخت کوششیں کیں اور علاقے کے مختلف سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے آخر کار ملزم محمدامین ولد محمد دین سکنہ کالا کوٹ ضلع راجوری جس نے مذکورہ کیس میں اپنے ملوث ہونے کا اعتراف بھی کرلیا ہے ،کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ پولیس نے اس معاملہ کی مزید تحقیقات کا عمل بھی شروع کر دیا ہے ۔