جاوید اقبال
مینڈھر//مینڈھر تحصیل کے سرحدی علاقہ گولد میں پیر بابا کرکٹ ٹورنامنٹ کروایا گیا یہ ٹورنامنٹ ہیلی پیڈ گراؤنڈ صابرا گلی میں کھیلا گیا جس میں مُختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی 8 ٹیموں نے حصہ لیا ۔یہ ٹورنامنٹ سرحدی علاقہ میں تعینات فوج کی مدد سے سماجی کارکن ساجد علی نے کروایا ۔جس میں سابقہ بی ڈی سی چیئر مین امان اللہ چودھری نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔فائنل میچ پولیس واریر بلکوٹ اور شاہ واریر گولد کے درمیان کھیلا گیا جس میں پولیس واریر بالاکوٹ نے پہلے کھیلتے ہوئے 16 اوورز میں 131 رن بنائے اُور ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پولیس واریر نے ایک رن سے میچ جیت لیا اور شاہ واریر کو ایک رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔اِس موقعہ پر صدام حسین کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ مین آف دی سیریز کا ایوارڈ عیاض چودھری کو دیا گیا۔ آخر میں سابقہ بی ڈی سی چیئر مین نے دونوں ٹیموں کے نوجوانو کو انعامات سے نوازا اور جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے ٹرافی بھی دی ۔