عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو رمضان کے مقدس مہینے کی آمد پر ملک کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی۔
وزیرِ اعظم مودی نے ہر ایک کی زندگی میں خوشی، اچھی صحت اور خوشحالی کیلئے دعا کی۔
اُنہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، “سب کو رمضان کی مبارکباد۔ دعا ہے کہ یہ مقدس مہینہ ہر ایک کی زندگی میں خوشی، اچھی صحت اور خوشحالی لائے“۔
بتا دیں کہ جموں و کشمیر سمیت ملک بھر میں آج شام رمضان کا چاند نظر آیا، کل ملک بھر میں پہلا روزہ ہو گا۔