عظمیٰ ویب ڈیسک
اودھم پور// جموں صوبہ کے اودھم پور ضلع کے ریہمبل تحصیل میں پیر کی بعد دوپہر ایک عدم شناخت لاش برآمد ہوئی۔
پولیس نے بتایا کہ پیر کی دوپہر اودھم پور کے ریہمبل علاقے میں مقامی لوگوں نے بٹل بالیاں برما نالے میں ایک پل کے نزدیک ایک نوجوان کی لاش کو پانی میں تیرتے ہوئے دیکھا اور پولیس کو اس کی اطلاع دی، جس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم کو علاقے میں بھیجا گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو برآمد کیا اور اپنی تحویل میں لیا۔
ایس ایچ او ریہمبل نے مزید بتایا کہ 30 سے 35 سال کی عمر کے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی ہے تاہم پولیس نے اس کی شناخت کا عمل شروع کر دیا ہے اور عام لوگوں سے لاش کی شناخت کرنے میں مدد طلب کی ہے۔
اسی دوران پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ بھی درج کیا ہے۔