عظمیٰ نیوزسروس
راجوری// منجاکوٹ وا کے دور دراز گاؤں گمبھیر مغلاں میں منعقدہ زینش مغل میموریل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ بڑی تعداد میں مقامی لوگوں کی موجودگی کے درمیان کھیلا گیا۔کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد مغل بھائیوں نے رومیو فورس کے زیراہتمام فوج کی راشٹریہ رائفلز کے تعاون سے کیا ہے۔ٹورنامنٹ کا فائنل میچ اتوار کو چنڈیال واریئرز اور اذان کرکٹ کلب کے درمیان کرکٹ گراؤنڈ گمبھیر مغلاں میں کھیلا گیا۔اعظم کرکٹ کلب نے اس فائنل میچ میں اپنی جیت درج کی اور اس طرح ٹورنامنٹ جیت لیا۔20جنوری کو شروع ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں ضلع راجوری کے مختلف علاقوں سے کل 20کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔