عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کو تمام سی آئی ایس ایف اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو فورس کے یوم تاسیس پر مبارکباد دی۔ایل جی سنہا نے کہا کہ یہ فورس ملک کے اہم اداروں کی حفاظت کے لیے انتھک کام کرتی ہے۔ایل جی کے آفس نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر کہا، “CISF کے تمام اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو یوم تاسیس پر مبارکباد۔ سی آئی ایس ایف ہمارے اہم اداروں کی حفاظت کے لیے انتھک کام کرتا ہے۔ ان کی بے مثال ہمت، بہادری اور قوم کی خدمت کو سلام۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ CISF ہندوستان میں وزارت داخلہ کے تحت ایک وفاقی پولیس تنظیم ہے۔ یہ سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز میں سے ایک ہے، جو پورے ہندوستان میں 356 سے زیادہ صنعتی اکائیوں، سرکاری بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں اور سہولیات اور اداروں کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔