یواین آئی
غزہ// غزہ پر اسرائیلی ظلم و ستم کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، اسرائیلی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 78 فلسطینی ہلاک اور 104زخمی ہوگئے۔ بہت سے افراد ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں اور سڑکیں تباہ ہونے کے باعث امدادی کارکنوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 30 ہزار 878 سے تجاوز کرچکی ہے۔ جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔اسرائیلی بربریت کے باعث بڑے پیمانے پر اموات کے علاوہ 85 فیصد آبادی کو خوراک، صاف پانی اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس کا کہنا ہے کہ غزہ میں خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر تحفظ فراہم کیا جائے۔
یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ خواتین کا عالمی دن ان کی کامیابیوں کے اعتراف، مساوات اور مستقبل کے لیے کام کرنے کی یاد دہانی کا دن بھی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس کا کہنا ہے کہ غزہ میں خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر تحفظ فراہم کیا جائے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ خواتین کا عالمی دن ان کی کامیابیوں کے اعتراف، مساوات اور مستقبل کے لیے کام کرنے کی یاد دہانی کا دن بھی ہے۔دوسری جانب اسرائیل کی وزارت خارجہ نے جمہوریہ قبرص اور غزہ کے درمیان سمندری راہداری کے قیام کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔وزارت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قبرصی اقدام غزہ کی پٹی کے لیے انسانی امداد میں اضافے کی اجازت دے گا تاہم اسرائیلی معیارات کے مطابق سیکیورٹی چیک کیے جائیں گے۔اس میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل جنگ کے اصولوں کے مطابق اور دنیا بھر میں امریکا اور ہمارے اتحادیوں کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ غزہ کی پٹی کے باشندوں کو انسانی امداد کی منتقلی میں سہولت فراہم کرتا رہے گا۔