سرینگر//مہندرا کے شوروم ہمالین موٹرس ٹینگ پورہ بائی پاس نے سنیچر کو ’تھار‘نامی گاڑی کے جدید ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ہمالین موٹرس کے منیجنگ ڈائریکٹر جنید احمد بیگ اور جنرل منیجر وسیم گانی نے شوروم کے دیگر سٹاف کی موجودگی میںافتتاحی رسم انجام دی۔جنید بیگ نے اس موقع پر کہا کہ نئی تھار جدید سہولیات سے لیس ہے جس کیلئے اس گاڑی کے شوقین منتظر تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمالین موٹرس مستقبل میں بھی آٹو موبائل مارکیٹ میں خدمات کی فراہمی کا سلسلہ مزید وسعت کے ساتھ جاری رکھے گا۔