عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کی قیادت میں ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) نے بدھ کو غلام محمد سروڑی کو اودھم پور پارلیمانی سیٹ کے لیے اپنا امیدوار بنانے کا اعلان کیا۔
ڈی پی اے پی کے ترجمان سلمان نظامی نے بتایا کہ پارٹی نے جی ایم سروڑی کو اودھم پور لوک سبھا سیٹ کے لیے امیدوار نامزد کیا ہے۔
یاد رہے کہ بی جے پی نے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو تیسری بار اودھم پور سیٹ سے امیدوار بنانے کا اعلان کیا ہے۔