عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// جموں کے گاندھی نگر علاقے میں بدھ کو ایک 45 سالہ نجی سیکورٹی گارڈ اپنی سروس رائفل سے حادثاتی طور پر لگنے والی گولی میں زخمی ہو گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ جگدمبے جیولرز گاندھی نگر میں میں تعینات ایک 45 سالہ سیکورٹی گارڈاپنے ہتھیار سے حادثاتی طور پر گولی نکلنے کے واقعہ میں زخمی ہو گیا۔
زخمی کی شناخت سرجیت سنگھ ولد پریم سنگھ کے طور پر ہوئی ہے تاہم پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔