عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//کرکٹ ہو، فٹ بال ہو، سکیئنگ ہو، مارشل آرٹ ہو یا کوئی اور کھیل، نوجوان نسل اپنی صلاحیتوں اور مہارتوں سے پورے جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ قوم کو سربلند کر رہی ہے۔اسی طرح برار سجاد قاضی اور منت سجاد قاضی نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکیئنگ میں دو دو تمغے حاصل کئے۔J2 کیٹیگری میں برار سجاد قاضی نے الپائن اسکیئنگ میںSlalom اورGaint Slalom میں دو سلور میڈل حاصل کیے جبکہ C1 کیٹیگری میں منت سجاد قاضی (سب سے کم عمر اسکائیر) نے الپائن اسکینگ میں دو تمغے حاصل کیے۔منت میلنسن گرلز سکول سری نگر کی طالبہ ہے۔بہن بھائیوں نے اسکیئنگ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور تمام شرکاء اور وہاں موجود دیگر معززین سے داد وصول کی۔یہ جوڑی اسکیئنگ میں اپنا نام روشن کرنے کی خواہشمند ہے تاکہ پوری قوم کو اپنی صلاحیتوں اور صلاحیتوں سے فخر ہو۔