Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

نوجوان اپنے حصےکا چراغ جلائیں

Towseef
Last updated: March 4, 2024 12:21 am
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

بلا شبہ ہمارا معاشرہ ترقی یافتہ نہیںبلکہ ترقی پذیر ہے، جس کی ترقی کی رفتار ہمارےنوجوانوں کی درست سمت میں رہنمائی اور پیشرفت سے ہی مشروط ہے۔ نوجوان، جو کسی بھی مُلک یا معاشرے کی تعمیر و ترقّی میں ایندھن کی سی حیثیت رکھتے ہیں، لیکن اگر مشین ہی زنگ آلود یامشین چلانے والاہی اناڑی ہو تو ایندھن بھی بھلا کس کام کا ،تو یہی کچھ حال ہمارے معاشرے کی نسلِ نو کا بھی ہے۔ ہمار ے بیشتر نوجوان جو معاشرےمیں تبدیلی کے خواہاں ہیں، لیکن ہمارے یہاں انہیں آگے بڑھنے اور ترقی کرنے کے مواقع میسر نہیں ہوتے ہیں۔ ہمارے یہاں ایسا نظام بھی قائم نہیں کہ جس میں ہر نوجوان کا مستقبل محفوظ ہواوراُسے باعزت روزگار ملے۔یہی وجہ ہےکہ بیشمار نوجوان ملک کی دوسری ریاستوں یا غیر ممالک میں اپنی صلاحیتیں دکھاتے ہیںاور نام بھی کماتے ہیں۔

ماضی پر نگاہ ڈالیں تو ایسے کئی واقعات ہمارے سامنے آتے ہیں کہ بڑوں نے ارادہ کیا تو نوجوانوں نے ارادے کو عملی جامہ پہنایا۔ بڑے منزل کی طرف بڑھے تو نوجوانوں نے منزل پر پہنچ کر دم لیا۔ بڑوں نے اشارہ کیا تو نوجوانوں نے اشارے کو منزل کا نشان سمجھ لیا۔مگرآج کے بیشترنوجوان با صلاحیت ہوکر اپنی نشانِ منزل تک نہیں پہنچ پاتی ہے۔سبھی جانتے ہیں کہ کوئی قوم یا معاشرہ اتنی دیر تک ترقی نہیں کر سکتا، جب تک اس کے نوجوان ارادوں کے مضبوط نہ ہوں اور شعوری طور پر بیدار نہ ہوں۔

جموں و کشمیر کوقدرت نے ہر نعمت سے نوازا ہے ،جس میں بہترین موسم ،سرسبز پہاڑ اور معدنیات کی دولت شامل ہے، مگر ہمارے حکمران اور ارباب اختیار رب کائنات کی طرف سے عطا کئے گئے ان خزانوں سےصحیح طریقے پر اِکتساب نہیں کرپائے۔دنیا میں معیار زندگی بہتر ہو رہا ہے، مگر ہمارے یہاں کی سماجی و معاشی فضا بدستور ابتر ہے۔ تعلیم یافتہ نوجوان، غیر تعلیم یافتہ نوجوانوں سے زیادہ مایوسی کا شکار نظر آ تے ہیں۔ ملازمت کے حوالے سے شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ اہل نوجوانوں کی جگہ نااہل نوجوان اپنے اثر و رسوخ کی بنیاد پر ہر جگہ براجمان ہیں۔ ایسے میں اہل نوجوان تذبذب میں مبتلا ہوکر تنزل کا شکار ہورہے ہیں۔

ظاہر ہے کہ بہتر مواقع مضبوط معیشت کے بغیر ممکن نہیں اور مضبوط معیشت مستحکم اورمثبت حالات کے بغیر ممکن نہیں۔ ہمارے نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیت صرف اُسی وقت اُبھر کر سامنے آ سکتی ہیں جب اعلیٰ و معیاری تعلیمی نظام پر سرمایہ کاری کی جائے اور ایسا نظام قائم کیا جائے، جس سے تعلیمی عوامل کو سماجی واقتصادی ترقی سے منسلک کیا جاسکے۔
یہ بات بھی توجہ طلب ہے کہ اگرزراعت اور صنعت کے شعبوں پر توجہ مرکوز نہ کی گئی تو یہاں روزگار کا مسئلہ مزید سنگین سے سنگین صورتحال اختیار کر جائے گا۔ اگر زراعت کو جدید سائنسی خطوط پر استوارکر دیاجائے گا تو نہ صرف معیشت مستحکم ہو گی بلکہ براہ راست نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی کھلیں گے کیوں کہ مضبوط معاشی نمو کےلئے تکنیکی موافقت لازمی ہے۔ ترقی یافتہ دنیا کی کامیابی اسی لئے ہے کہ اس نے ٹیکنالوجی میں مستقل طور پر سرمایہ کاری کی ہے۔ ہمارےنوجوان زرخیز تخلیقی صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو مزید اُجاگر کر کے سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیلی کمیونیکیشن جیسے شعبوں میں ایک انقلاب لایا جاسکتا ہے۔ بہترین منصوبہ بندی کے ساتھ افرادی قوت کے درست اور بروقت استعمال کے ساتھ معاشرہ تیز ترین معاشی و سماجی ترقی کی نئی جہتوں پر گامزن ہوسکتا ہے۔ لیکن صرف سوچ پر انفرادی طور پر کام ممکن نہیں۔ ان کے لیے ایسے ماحول کو پروان چڑھانا ہوگا، جہاں وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے بل بوتے پر ملک اور معاشرےکی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔اُنہیںعدم تحفظ کے احساس سے نکال کر ملک کی تعمیر و ترقی کی نئی بلندیوں سے ہم کنار کرانے کی ضرورت ہے۔ یاد رکھیں دنیا میں اُڑنے والے پرندوں کے دو ہی پر ہوتے ہیں لیکن ہر پرندہ آسمان کی بلندیوں پر نہیں اُڑ پاتا۔ کیونکہ بلند فضائوں میں پرواز کرنےکے لئے مضبوط پروں کی نہیں بلند حوصلوں کی ضرورت ہوتی ہے۔اس وقت سب سے اہم ضرورت یہ ہے کہ نوجوان بیدار مغزی کا ثبوت دیں، اپنے خوابیدہ دل کو بیدار کریںاور مرد آہن کی صفات پیدا کریں، اندھیرےکا شکوہ کرنے کے بجائے اپنے حصّےکا چراغ جلا کر روشنی کی شروعات کریں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
جموں میں جعلی سیفائر ریکیٹ کا پردہ فاش: حیدرآباد متاثرہ کو 62 لاکھ روپے واپس: پولیس
تازہ ترین
انڈیگو پرواز کا پرندے سے ٹکراؤ، انجن میں خرابی کے باعث پٹنہ میں ہنگامی لینڈنگ
تازہ ترین
سری نگر میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت لاکھوں روپیے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس
تازہ ترین
ہسپتالوں میں طبی عملے کی کمی سنگین مسئلہ، راتوں رات حل نہیں ہو سکتا : سکینہ ایتو
تازہ ترین

Related

اداریہ

کشمیر میں ایمز کی تکمیل کب ہوگی؟

July 9, 2025
اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?