عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر // سرینگر کے پارمپورہ ایچ ایم ٹی علاقے میں ہفتہ کے روز اس وقت صفِ ماتم بچھ گئی جب بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک 15 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی۔
پارمپورہ پولیس تھانہ کے ایک اہلکار نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ 15 سالہ لڑکی گھر میں کام کے دوران بجلی کا زور دار جھٹکا لگا اور وہ بے ہوش ہوگئی۔
اس موقع پر اسے فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ متوفی کی شناخت زینت نذیر دختر نذیر احمد شیخ ساکنہ ٹنگڈار کپواڑہ حال ایچ ایم ٹی سرینگر کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے اور قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔