عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// جموں و کشمیر حکومت کے محکمہ داخلہ نے جمعہ کو آئی پی ایس افسر تیجندر سنگھ کو راجوری پونچھ رینج کے ڈی آئی جی کے طور پر تعینات کیا ہے۔
تیجندر سنگھ کی تعیناتی کے بعد سنیل گپتا کو عہدے کے اضافی چارج سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
حکومت کی طرف سے جمعہ کو جاری ایک حکم نامہ کے مطابق، “انتظامیہ کے مفاد میں، یہ حکم دیا جاتا ہے کہ تیجندر سنگھ (آئی پی ایس)کی جموں و کشمیر یوٹی میں واپسی کے بعد ایک دستیاب اسامی پر ڈی آئی جی، راجوری پونچھ رینج کے طور پر تعینات کیا گیا ہے، اور سنیل گپتا کو مذکورہ عہدے کے اضافی چارج سے فارغ کیا گیا ہے”۔