یو این آئی
سرینگر// منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے جموں وکشمیر پولیس نے اننت ناگ ، بارہمولہ اور شوپیاں میں دو سگے بھائیوں سمیت پانچ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے ممنوع نشیلی اشیاء برآمد کرکے ضبط کی ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اننت ناگ میں دو منشیات فروشو ں کو دھر دبوچ کر ان کے قبضے سے 5.5کلو گرام چرس پاوڈر برآمد کی گئی۔
منشیات فروشوں کی شناخت ہمایو بشیر، عادل بشیر پسران بشیر احمد گنائی ساکن کے کلان کے بطور ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ایس ایچ او بارہ مولہ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے درنگہ بل کراسنگ کے نزدیک ناکہ لگایا جس دوران مشتبہ نوجوان نے پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی تاہم بعد ازاں اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
ان کے مطابق گرفتار نوجوان کے قبضے سے 140گرام چرس برآمد کرکے اس کو فوری طورپر حراست میں لیا گیا ۔
پولیس نے منشیات فروش کی شناخت محمد حسین لون ولد عبدالحد ساکن جل شری بارہ مولہ کے بطور کی ۔
ادھر پولیس نے پٹن میں برکت حسین ڈار عرف برکت جھٹکی ولد غلام حسن ساکن ژینہ بل سنگھ پورہ پٹن کو دھر دبوچ کر اس کے قبضے سے 90گرام چرس برآمد کیا۔
شوپیاں پولیس نے تلرن امام صاحب کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران مشتبہ نوجوان کو روک کر اس کی تلاشی لی جس دوران اس کے قبضے سے 1.3کلو گرام ممنوع نشیلی اشیاءاور 30گرام بھنگ برآمد ہوئی۔
منشیات فروش کی شناخت فیاض احمد ملہ ولد ثنااللہ ملہ ساکن وزیر چیک سنگرن کے بطور کی گئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو مطلع کریں۔