عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// کٹھوعہ ریلوے سٹیشن پر کھڑی ایک مال بردار ٹرین ڈرائیور کے بغیر اچانک چل پڑی اور تیز رفتاری کی وجہ سے 80 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ایک مال بردار ٹرین، جو کٹھوعہ ریلوے سٹیشن پر رکی تھی، بغیر ڈرائیور کے پٹھانکوٹ کی طرف ڈھلان کی وجہ سے اچانک چلنا شروع ہوگئی۔ ٹرین کو پنجاب کے شہر مکیران میں اچی بسی، ہوشیار پور کے قریب روک دیا گیا۔
جموں کے ڈویژنل ریلوے ٹریفک منیجر نے کہا کہ معاملے کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ ٹرین نے مبینہ طور پر انتہائی تیز رفتاری سے بغیر ڈرائیور کے 80 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا ہے۔
اس واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ یہ ایک ایسا واقعہ ہے جس نے ریلوے کے حفاظتی پروٹوکول پر سوالات اٹھائے ہیں اور مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے مکمل تحقیقات کی ضرورت ہے۔
ادھر، ریلوے حکام نے معاملے کے سلسلے میں تحقیقات شروع کر دی ہے۔