عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// سرینگر کے سوئی ٹینگ محلہ میں جمعہ کو ڈیوٹی پر موجود پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے لائن مین پر مبینہ طور پر حملہ کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اُس کے گھر کی بجلی منقطع کر دی گئی ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ سوئی ٹینگ محلہ کے رہائشی غلام محی الدین پرے کے خلاف قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ غلام محی الدین پر الزام ہے کہ اُس نے مبینہ طور پر ڈیوٹی لائن مین پر حملہ کیا۔
اُنہوں نے کہا، “اس کے غیر منظم فعل کیلئے مقدمہ درج کرنے کے علاوہ، اُس کے احاطے سے بجلی منقطع کر دی گئی ہے”۔
واقع کی تصدیق کرتے ہوئے، ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ انہوں نے مزید کارروائی کیلئے قانون کی مختلف دفعات کے تحت پولیس تھانہ نوگام میں ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 23/2024 درج کر لیا ہے۔