عظمیٰ نیوز سروس
جموں //منشیات کی اسمگلنگ اور نارکوٹکس ڈرگس اور سائیکو ٹراپک مادہ کے استعمال کے خلاف اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے جموں پولیس نے پولیس سٹیشن باہو فورٹ کے دائرہ اختیار کے تحت علاقے میں ایک ملزم سے 790 گرام افیون برآمد کرکے اس سلسلہ میں مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔پولیس سٹیشن باہو فورٹ کی ایک پولیس ٹیم نے ایس ایچ اوباہو فورٹ کی قیادت میں پرانے پل، بھمبروان علاقے میں ناکے کی ڈیوٹی کے دوران باہو فورٹ کے دائرہ اختیار میں آنے والے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا جس کی شناخت سنجے رادھا ولد مدن لال سکنہ پلاں والا کے طور پر کی گئی۔اس شخص کی تلاش کے دورن اس کے قبضہ سے 790 گرام افیون برآمد ہوئی۔اس سلسلے میں ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 47/2023 زیر دفعہ 8/17 این ڈی پی ایس ایکٹ پی ایس باہوفورٹ میں درج کیا گیا اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔جموں پولیس علاقے میں منشیات کی سپلائی کی زنجیروں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پوری شدت سے کام کر رہی ہے اور منشیات کی سپلائی چین کی اصلیت جاننے کیلئے ملزم سے مکمل پوچھ گچھ جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔