رمیش کیسر
نوشہرہ //سرکاری ہسپتال نوشہرہ میں بلڈ بنک کی مشینری گزشتہ 10 سال سے خراب ہونے کے باعث مریضوں کو خون کی سہولت نہیں مل رہی ہے۔سب ضلع نوشہرہ ہسپتال میں نصب بلڈ بنک کی مشینری گزشتہ 10 سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ محکمہ صحت نے ابھی تک اس کی مرمت نہیں کی ہے نہ ہی اسے تبدیل کیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی دوسری مشین نصب کی گئی ہے جس کی وجہ سے جن مریضوں کو خون کی ضرورت ہے انہیں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔لوگوں کا الزام ہے کہ نوشہرہ اور محکمہ صحت کے حکام کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیںاور نہ ہی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کوئی مناسب اقدامات کئے جا رہے ہیں۔لوگوں کا کہنا تھا کہ سرحدی علاقے میں حکومت کی طرف سے کھولے گئے اس سرکاری ہسپتال میں لوگوں کو بلڈ بنک کی سہولت سے محروم رکھا جا رہا ہے۔اب وہ اسے برداشت نہیں کریں گے اور اگر جلد ہی بلڈ بینک کی سہولت دستیاب نہ ہوئی تو ڈائریکٹر محکمہ صحت کے خلاف بھی احتجاج کریں گے۔