عظمیٰ ویب ڈیسک
عظمیٰ ویب ڈیسک// جموں سرینگر قومی شاہراہ پر بدھ کو ٹریفک آمدورفت جزوی طور پر بحال کر دی گئی ہے۔
ٹریفک حکام نے ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا، ”جموں سرینگر قومی شاہراہ (NH-44) کو جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ ناشری اور بانہال کے درمیان پھنسی گاڑیوں کو نکالا جا رہا ہے“۔
قبلِ ازیں پیر کے روز برفباری اور بارشوں کے درمیان کئی مقامات پر پسیاں، پتھر اور ملبہ گرآنے کی وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک کو بند کر دیا گیا تھا۔
ٹریفک حکام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر کرنے سے گریز کریں اور سڑک سے متعلق تازہ ترین جانکاری حاصل کرنے کیلئے ٹریفک کنٹرول یونٹوں کے ساتھ رابطہ کریں۔
ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے راجوری اور پونچھ اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر گذشتہ کئی روز سے ٹریفک بند ہے جبکہ سرینگر- لیہہ شاہراہ پر بھی برف جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل بند ہے۔
علاوہ ازیں بھدر واہ – چمبہ روڈ اور کشتواڑ – سنتھن- اننت ناگ روڈ بھی ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند ہیں۔