عظمیٰ ویب ڈیسک
رام بن// رام بن ضلع میں دریائے چناب سے پیر کو ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ رام بن میں دریائے چناب سے پیر کے روز ایک شخص لاش برآمد ہوئی ہے، جس کے بعد مقامی لوگوں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔
انہوں نے کہا کہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
پولیس نے لاش کی شناخت اننت ناگ کے سرینگسو علاقے کے رہائشی رویندر سنگھ کے طور پر کی ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ14 جنوری 2024 کو کرول پل کے قریب دریا میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کیا تھا۔