عاصف بٹ
کشتواڑ //ضلع کشتواڑ میںموسم میں آئی تبدیلی کے ساتھ سردی کی شدت میں اضافے کے بعد لوگوں نے دوبارہ گرم ملبوسات کا استعمال شروع کردیاہے۔ وہی اتوار کو لوگوں کی بڑے تعداد سنڈے مارکیٹ میں دیکھی گی جہاں لوگوں نے جم کر گرم ملبوسات کی خریداری کی۔ سنڈے مارکیٹ میں مسلسل بارش کے باوجود صبح سے لیکر شام تک عام لوگوں کی بھاری بھیڑ نظر آرہی تھی۔ بس اسٹینڈ سے لیکر ہسپتال چوک تک دوکانداروں نے پڑریوں پر مال سجایا تھا اور لوگوں نے دن بھر گرم ملبوسات جن میں گرم جیکٹوں ، گرم جوتوں ٹروزر و دیگر گرم ملبوسات کی جم کر خریداری کی۔ مقامی لوگوں نے بتایاکہ سردی کی شدت کے ساتھ ہی بازاروں میں جہاں دوکاندار بھاری قیمتوں پر کپڑے فروخت کرتے ہیں وہی لوگ سستے داموں پرگرم ملبوسات خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں جسکے سبب اتورکو بڑی تعداد میں لوگ اس مارکیٹ کا رخ کرکے اپنے ضرورت کا سامان خریدتے ہیں۔