مشتاق الاسلام
پلوامہ//ڈائریکٹر سریکلچر اعجاز احمد بٹ نے ٹاؤن ہال پلوامہ میں کسانوں کیلئے 5روزہ بیداری پروگرام کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب کے بعد لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نچلی سطح پر جدید ترین ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے ریشم پالنے والوں کی باقاعدگی سے مہارت کو بڑھاوا دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ریشم کے کیڑے پالنے والوں کیلئے صلاحیت سازی کے پروگرام کے ایک حصے کے طور پر اسکل اپ گریڈیشن کے ذریعے سریکلچر کے شعبے کو وسعت دینے کیلئے ٹھوس کوششیں کی جارہی ہیں۔ڈائریکٹر نے اس بات پر زور دیا کہ جموں و کشمیر کے بے روزگار نوجوان سریکلچر شعبہ کی صلاحیت کو دیکھتے ہوئے قلیل مدت میں باوقار آمدنی حاصل کرنے کی جانب گامزن ہیں اور اس سلسلے میں پورے جموں و کشمیر میں وسیع پیمانے پر بیداری کو بڑھاوا دینے کی اشد ضرورت ہے۔