عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے کل کہا کہ اْن کی جماعت جموں کشمیر میں خوشحالی اور لوگوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے پْر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی جموں و کشمیر کو امن، خوشحالی اور ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچانے کا ایک واضح نظریہ اور عزم رکھتی ہے۔شیخ باغ سرینگر کے پارٹی دفتر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کا انعقاد شمالی کشمیر کی کئی سرکردہ سیاسی اور سماجی شخصیات کی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر اْن کا استقبال کرنے کے لئے منعقد کی گئی تھی۔پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں میں شمالی کشمیر کے اْوڑی حلقہ انتخاب سے تعلق رکھنے والے انجینئر سیف علی کٹاریہ اور اْن کے ساتھی تھے۔ اس موقعے پر گجر اتحاد گلمرگ کے چیئرمین، مشتاق احمد بتھ (گوگل دارا ٹنگمرگ)، مشتاق احمد بتھ ٹنگمرگ اور دیگر اشخاص بھی موجود تھے۔اس موقع پر پارٹی کی ایس ٹی ونگ کے جنرل سکریٹری خالد بڈھانہ، پارٹی کی ایس ٹی ونگ کے صوبائی صدر رفیق بلوٹ، کارپوریٹر راولپورہ محمد اشرف ڈار، یوتھ کنوینر صوبہ کشمیر شعیب احمد ڈار، زون کے صدر اعجاز احمد خان، سینئر لیڈر محمد یاسین پرے، وارڈ صدر چھانہ پورہ بلال احمد شاہ، اور دیگر لیڈران شامل تھے۔