محمد تسکین
بانہال// حلقہ بانہال کے مختلف علاقوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں کی طرف سے کئی پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہے ہیں اور ان پروگراموں کے ذریعے وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ جموں کے جلسے میں شمولیت کے سلسلے میں تیاریاں بھی کی جارہی ہیں اور پارٹی کارکن وزیراعظم کی جموں آمد میں شامل ہونے اور خطاب سننے کیلئے پرجوش ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے نائب صدر رام بن محمد سلیم بٹ کی قیادت میں پارٹی کے کارکنوں اور عہداروں کی ٹیم نے حلقہ انتخاب بانہال –
گول کے سنگلدان اور بانہال میں عوامی رابط مہم جاری رکھی ہوئی ہے اور اس مہم میں ضلع جنرل سکریٹری بی جے پی مسلم مورچہ بٹو گری ، نذیر احمد سوہل اور ارشد سوہل بھی شامل ہیں اور لوگوں کو وزیراعظم نریندر مودی کے 20 فروری کے دورہ جموں کے عوامی جلسے میں شامل ہونے کیلئے پرخلوص دعوت دی ہے اور اس جلسے کو عظیم الشان بنانے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے محمد سلیم بٹ اور دیگر لیڈروں نے عام لوگوں ، پارٹی کے کارکنوں اور حامیوں کو وزیراعظم نریندر مودی کی جموں امد میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں میں شامل جلسہ ہونے ہونے کیلئے جوش و جذبہ ہے اور وزیراعظم کی جموں ریلی ایک شاندار اور مشالی عوامی ریلی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سب لوگ وزیر اعظم نریندر مودی کی امد اور جموں میں ان کے خطاب کے منتظر ہیں جہاں وہ حکومت کی کامیابیوں کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کی تعمیر و ترقی کے مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈالیں گے اور کئی اہم پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کرینگے۔اس دوران ایک پریس بیان میں بھارتیہ جنتا پارٹی مسلم مورچہ کے ضلع ترجمان راجہ ریاض سوہل نے بھی عوام سے اپیل کی کہ وہ وزیراعظم نریندر مودی کی جموں آمد پر عوامی جلسے میں جوق در جوق شرکت کرنے آئیں اور اس کیلئے انہیں پرخلوص دعوت دی جاتی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے 20 فروری کو مولانا آزاد سٹیڈیم جموں میں وزیراعظم کے جلسے میں شرکت اور خطاب کو سننے کی اپیل کی ہے۔