عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// سرینگر بلیوارڈ سڑک پر ایک ٹپر حادثہ کا شکار ہو کر ڈل جھیل میں گرنے سے ڈرائیور کی موت واقع ہو گئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک ٹپر زیر رجسٹریشن نمبر JK06-2692، مکائے پوائنٹ کے قریب ڈل جھیل میں گر گیا، جس کی اطلاع ملنے کے بعد ایک ٹیم کو موقع پر روانہ کیا گیا۔
اُنہوں نے کہا کہ واقع میں گاڑی کے ڈرائیور کی موت واقع ہو گئی۔
پولیس نے بتایا، “ڈرائیور کی لاش کو نکال لیا گیا ہے اور اسے مزید طبی قانونی کارروائیوں کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے”۔ ڈرائیور کی شناخت طارق احمد کھٹانہ ولد محمد حسین ساکن کنگن کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ گاڑی کنٹرول کھونے کا بعد ڈل میں گری ہے۔
اُنہوں نے مزید کہاکہ واقع کے سلسلے میں مقدمہ درج کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔