عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// گزشتہ سال اکتوبر میں اپنی ماں اور ایک نابالغ بیٹی کو مبینہ طور پر قتل کرنے کے مقدمے کا سامنا کرنے والے ایک شخص نے جموں کی ایک جیل میں مبینہ طور پر خودکشی کر کے زندگی کا خاتمہ کر دیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ جگدیو سنگھ (37) عرف مائیکل منگل کی شام امپھلہ ضلع جیل میں اپنے سیل کے اندر اپنے پتلون کے ساتھ چھت سے لٹکا ہوا پایا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ واقعے کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ سنگھ نے گزشتہ سال 31 اکتوبر کو جموں کے مضافات میں بشناہ مورچہ پور گاوں میں اپنی 60 سالہ ماں کملا دیوی اور تین ماہ کی بیٹی پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کر کے قتل کر دیا تھا۔
حکام نے بتایا کہ معاملے کی شکایت ملنے کے بعد اگلے دن اسے گرفتار کر لیا گیا اور اسے ضلع جیل میں بند کر دیا گیا تھا۔