عظمیٰ نیوز سروس
سانبہ//: اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے منگل کو حکومت سے کہا کہ وہ جموں و کشمیر کے دونوں خطوں میں مقامی معیشت کو فروغ دینے، بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو ان کی دہلیز پر روزگار فراہم کرنے کے لیے نئے سیاحتی مقامات کی تلاش کرے۔سانبہ میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہ کشمیر کی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور پرامن صورتحال نے ملک اور بیرون ملک سے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ تاہم، دیہی اور دور دراز علاقوں میں نئے سیاحتی مقام تلاش کرنے کی ضرورت ہے جو گاو ں کی سطح پر مستقل آمدنی کا ذریعہ پیدا کرنے اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں مددگار ثابت ہوں گے۔
بخاری نے کہا کہ لوگوں کے لیے حالات کو سازگار بنانے کی ضرورت ہے کہ وہ دہلیز پر ملازمتیں/خود روزگار کے مواقع فراہم کرکے روزگار کی تلاش میں دیہات سے شہری علاقوں کی طرف ہجرت کو روکیں۔اانہوں نے مختلف مذہبی اور سرحدی سیاحتی مقامات پر بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے تئیں حکام کے لاعمل رویہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شری ماتا ویشنو دیوی جی کی وجہ سے مذہبی سیاح جموں آتے ہیں جبکہ حکام نے کوئی کوشش نہیں کی ہے کہ وہ غیر دریافت شدہ سیاحوں کی صلاحیت کو دریافت کریں۔انہوں نے کہا کہ جموں اور کشمیر دونوں خطوں میں مذہبی یا سیاحتی مقاصد کے لیے سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے سانبہ، جموں، کٹھوعہ اور دیگر مقامات کی ترقی ضروری ہے کیونکہ اس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور مقامی معیشت کو ترقی دینے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ مقامی آبادی آئندہ انتخابات میں اپنی پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دیں اور ان کی حمایت کریں تاکہ ان کے علاقوں سے ان کے مسائل حل کرنے کے لیے مستحق امیدوار کی نمائندگی ہو اور وہ نمائندہ اپنے ووٹرز کے سامنے جوابدہ ہو سکے۔انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ اپنی پارٹی کے سفیر بن کر مساوی ترقی، امتیازی سلوک کے خاتمے اور مقامی آبادی کے حقوق کا تحفظ کریں۔بخاری نے کہا کہ اگر اپنی پارٹی حکومت بناتی ہے، تو جموں و کشمیر میں صحت کی دیکھ بھال اور تعلیمی نظام کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ان علاقوں پر توجہ مرکوز کرے گی۔ انہوں نے جموں و کشمیر میں مقامی آبادی کے حقوق کے تحفظ کا عہد کرتے ہوئے کہا کہ جب ان کی پارٹی جموں و کشمیر میں حکومت بنائے گی تو شراب اور کان کنی مافیا کو لکھن پور سے باہر پھینک دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں غیر مقامی کان کنی اور شراب مافیا کی وجہ سے ان تمام سالوں میں مقامی تاجروں، کان کنوں اور مزدوروں کو نقصان اٹھانا پڑا ہے۔انہوں نے جے اینڈ کے ایڈمنسٹریٹو آفیسرز جے کے اے ایس اور جے اینڈ کے پولیس سروس کے افسران کونظراندازکرنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا کیونکہ انتظامیہ کو جموں و کشمیر سے باہر کے نوکرشاہوں نے سنبھال لیا ہے۔انہوں نے جموں و کشمیر میں سالانہ دربار مووروایت کو روکنے کے اثرات کو بھی اجاگر کیا جس کا کاروبار پر مثبت اثر پڑا۔انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی سالانہ دربار موو روایت کو بحال کرے گی جس نے دو خطوں کے لوگوں کو اکٹھا کیا تھا اور مختلف مذاہب کے لوگوں کے درمیان بھائی چارے کی حوصلہ افزائی کی تھی۔