عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں منگل کی شام 3.4 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تاہم اس دوران کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) نے بتایا کہ زلزلہ شام 6 بجکر 34 منٹ پر محسوس کیا گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ زلزلے کی شدت 3.4 تھی جبکہ زیرِ زمین گہرائی 5 کلومیٹر تھی۔
این سی ایس کے مطابق زلزلے کا مرکز کشتواڑ کے عرض البلد 33.35 اور طول بلد 76.62 پر پایا گیا۔
اس سے قبل، پیر کی صبح بھی کشتواڑ میں 3.2 شدت کے زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ اس دوران کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔