عظمیٰ نیوز سروس
جموں// جموں پولیس نے تیسرے ایڈیشنل سیشن جج جموں(این آئی اے) عدالت میں دہشت گردی کے ایک مقدمے میں دو افراد عبدالوارث اور مسرت حسین کے خلاف چارج شیٹ پیش کی ہے۔ ایف آئی آر نمبر 255/2010 کے تحت درج اس کیس میں قانون کی مختلف دفعات شامل ہیں۔تفتیش میں انکشاف ہوا کہ 25اکتوبر 2010کو پولیس نے عبدالوارث اور مسرت حسین کو وشنوی دھام کے قریب معمول کی ناکہ چیکنگ کے دوران گرفتار کیا۔
پوچھ گچھ پر، انہوں نے اپنی شناخت ظاہر کی اور ان کے پاس کافی مقدار میں نقدی، ملک مخالف مواد، اور کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے پرنٹ شدہ لیٹر پیڈ پائے گئے۔ دونوں ملزمان نے پونچھ سے ایل او سی عبور کرنے اور تقریباً ایک دہائی قبل پاکستان میں تربیت حاصل کرنے کا اعتراف کیا۔ انہوں نے جموں و کشمیر میں عسکریت پسندانہ سرگرمیاں انجام دینے کے ارادے سیایچ ایم اور ایل ای ٹی تنظیموں کے کمانڈروں سے وابستہ ہونے کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ برآمد شدہ رقم کا مقصد باغیوں کی سرگرمیوں کی مالی اعانت اور ڈوڈا اور کشتواڑ میں مقامی نوجوانوں کو بھرتی کرنا تھا۔ ملزمان فی الحال ضمانت پر ہیں۔