عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// راجیو اوم پرکاش پانڈے نے جمعرات کو ڈی آئی جی سینٹرل کشمیر رینج کا چارج سنبھال لیا۔
جموں و کشمیر حکومت کے ایک حکم نامہ زیر نمبر 74-ہوم 2024 مورخہ 06 فروری 2024 کے مطابق جاری کردہ توثیق نمبر PG/232/2021-08 (CC47857) مورخہ 06 فروری 2024 کی تعمیل میں راجیو اوم پرکاش پانڈے آئی پی ایس نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل سینٹرل کشمیر رینج کا عہدہ سنبھالا”۔
افسر کا پولیس ہیڈکوارٹر سرینگر کے افسران اور عملہ بشمول ڈپٹی ایس ڈی اے آر ضلع پولیس لائنز سرینگر/ انتظامی افسر آر پی ایچ کیو سرینگر نے پرتپاک استقبال کیا۔ بعد ازاں اہلکار کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔