عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// سرینگر میں عسکریت پسندوں کے حملے میں زخمی شخص جمعرات کی صبح ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد دو ہو گئی ہے۔
روہت مشی نامی زخمی کی موت کے ساتھ جو SKIMS سرینگر میں ہوئی جہاں وہ گزشتہ شب سے زیر علاج تھا۔
یاد رہے کہ بدھ کی شام سرینگر کے شہید گنج علاقے میں ملی ٹینٹوں نے پنجاب کے دو رہائشیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں امرتسر کا رہائشی ایک شخص، جس کی شناخت امرت پال سنگھ کے طور سے ہوئی ہے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اس کا ساتھی شدید طور پر زخمی ہوا۔
زخمی کو خصوصی علاج کے لیے SMHS ہسپتال سے SKIMS منتقل کیا گیا تھا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
بتا دیں کہ رواں سال کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں اس طرح کا یہ پہلا حملہ تھا۔