عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// راجیہ سبھا سے جموں و کشمیر شیڈول ٹرائب آرڈر (ترمیمی) بل 2023 کو آج منظوری ملنے کی توقع میں کے پیشِ نظر حکام نے احتیاطی اقدام کے طور پر راجوری اور پونچھ میں انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی ہیں۔ سیاستدانوں اور اثر رسوخ والے افراد کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا رہی ہے۔
منگل کی شام لوک سبھا سے منظور ہونے والے اس بل میں گدّا برہمن، کوہلی، پاڈری قبیلہ، اور پہاڑی ایتھنک گروپ کو خطے میں درج فہرست قبائل کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ موبائل انٹرنیٹ خدمات کو مکمل طور پر معطل کر دیا گیا ہے، جبکہ حکام نے زور دے کر کہا کہ امن و امان میں کسی بھی ممکنہ خلل کو روکنے کے لیے انٹرنیٹ کی رفتار کو کم کر دیا گیا ہے۔
حکام خطے میں سیاستدانوں کی نقل و حرکت پر بھی کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ کسی بھی اشتعال انگیزی کو روکا جا سکے جس سے پیر پنجال کے علاقے میں امن و امان کا مسئلہ پیدا نہ ہو سکے۔
جموں و کشمیر شیڈول ٹرائبس آرڈر (ترمیمی) بل 2023 کو لوک سبھا سے منظوری ملنے کے بعد آج راجیہ سبھا میں پیش کیا جانا ہے۔
مجوزہ قانون جموں و کشمیر میں گدا برہمن، کوہلی، پاڈری قبیلے اور پہاڑی ایتھنک گروپ کو باضابطہ طور پر درج فہرست قبائل کے طور پر تسلیم کرتا ہے۔