زاہد بشیر
گول//گول کے علاقہ گگر سولہ میں محکمہ جل شکتی کی جانب سے بنائے گئے حوض کو دنوں میں بیکار اور اس میں ناقص و بہت کم میٹریل لگانے کا الزام لگاتے ہوئے لوگوں نے کہا کہ حوض تیار ہونے کے چند دنوں بعد ہی بیکار ہوگیا ہے اس میں سے ایک سوراخ نکلا جس سے تمام پانی خارج ہوتا ہے اور اس حوض میں تعمیرات کے دوران بھی ناقص اوربہت ہی کم میٹریل کا استعمال ہوا ۔ مقامی لوگوں کے مطابق گگر سولہ میں جے جے ایم سکیم کے تحت ایک حوض بنایا گیا اور جس دوران اس کو تعمیر کیا جا رہا تھا اس دوران بھی محکمہ جل شکتی کو آگاہ کیا گیا تھا کہ اس میں غیر معیارہ اور کم میٹریل کا استعمال ہو رہا ہے لیکن اس کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا گیا ۔ لوگوں نے کہا کہ حوض میں پانی ڈالا گیا اور اس سے یہ پانی خارج ہورہا ہے ۔ لوگوں نے مزید کہا کہ اس کی چھت میں بھی بہت ہی کم میٹریل کا استعمال ہوا ہے تمام سریاں نظر آ رہی ہیں ۔ لوگوں نے کہا کہ اگر چہ اس سلسلے میں محکمہ کو آگاہ بھی کیا گیا لیکن وہاں سے محکمہ عوام پر ہی آگ بگولہ ہو رہا ہے جس وجہ سے عوام اس کام کی اعلیٰ حکام کی جانب سے تحقیقات کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے ۔ وہیں اس سلسلے میں جب اے ای ای محکمہ جل شکتی سے پوچھا گیا تو انہوں نے تمام الزامات کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے تمام کام نگرانی میں ہو رہا ہے اور اچھا ہو رہا ہے ۔ اے ای ای نے کہا کہ وہ کل موقعہ پر جا کر جائزہ لیں گے اور اگر واقعی میں ٹھیکیدار نے غیر معیاری کام کیا ہو گا اور اس حوض میں چھید ہوا ہے تو اُس کو جرمانہ پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ’’مجھے شک ہو رہا ہے کہ یہ چھید لوگوں نے خود کیا ہے اور دور سے ہی نظر آ رہا ہے ‘‘۔