عظمیٰ نیوز سروس
بارہمولہ// ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ منگا شیرپا نے پیر کو ضلعی سطح کی تکنیکی کمیٹی (ڈی ایل ٹی سی) کی میٹنگ منعقد کی تاکہ سال 2024-25 کے لیے مالیات کے پیمانے (ایس او ایف) کو حتمی شکل دی جاسکے۔موصوف ایک میٹنگ میں تبادلہ خیال کررہے تھے ۔انہوںنے حکومت کی طرف سے کسانوں کے لیے چلائی جانے والی کریڈٹ جاری کرنے کی اسکیموں کا جامع جائزہ لیا۔اجلاس میں کسانوں کو قلیل مدتی قرضوں کی فراہمی کا تعین کرنے اور علاقے میں فصلوں کی کاشت کیلئے دیکھ بھال، خوراک، کھاد، کیڑے مار ادویات، مزدوری اور کھاد وغیرہ کے لیے ورکنگ کیپیٹل کی شکل میں تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ڈی سی کو بتایا گیا کہ پہلی بار ضلع بارہمولہ میں ماہی گیروں کو کے سی سی کے دائرہ کار میں لایا گیا ہے اور وہ اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ماہی گیری کے آلات خریدنے اور اپنے کاروبار کو بڑھانے کیلئے 33000 روپے تک کے ایس او ایف کے قابل ہیں۔