عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// مہندرا اینڈ مہندرا کے چیئرمین اورمشہور صنعت کار آنند مہندرانے حال ہی میں اپنے 11 ملین فالوورز میں خوشی پھیلانے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرایک دلکش ویڈیو شیئر کی جس میں کشمیر کی کم سن جڑواں بہنوں کو دکھایا گیا ہے، جو سیزن کی پہلی برف باری کے بارے میں پرجوش انداز میں رپورٹنگ کر رہی ہیں۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں جڑواں لڑکیاں، ایک جیسے کپڑے پہنے، برف سے ڈھکی گلی کے درمیان کھڑی ہیں اور اپنے اردگرد کو جنت کہہ رہی ہیں۔