اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میں پیر کی شام ہلکا زلزلے کا جھٹکا محسوس کیا گیا۔ گندوہ ،ٹھاٹھری ،بھدرواہ و دیگر مقامات پر شام 9بجکر28 منٹ پر زلزلے کا ہلکاجھٹکا محسوس کیا گیا۔ریکٹر سکیل پر زلزلہ کی شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی ۔ اس کا مرکز ڈوڈہ ضلع کا دور دراز علاقہ منو چلی تھا۔اس دوران اگر چہ کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا تاہم لوگ خوفزدہ ہوئے اورگھروں سے باہر نکل آئے۔ واضح رہے کہ ڈوڈہ ضلع میں 2013 سے زلزلہ کے نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے ۔