عظمیٰ ویب ڈیسک
بانہال// جموں سرینگر قومی شاہراہ پر رام بن میں مرمتی کام کے پیشِ نظر دو طرفہ ٹریفک آمدورفت کو بند کر دیا گیا ہے۔
ٹریفک حکام نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، ”جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ڈھلواس میں سڑک کی بحالی کی وجہ سے دونوں طرف سے ٹریفک روک دی گئی۔ مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں”۔
اُنہوں نے بتایا کہ خراب موسمی صورتحال کے درمیان ڈھلواس میں شاہراہ کے حصے کو نقصان پہنچا ہے، جس کی مرمت کیلئے افراد اور مشینری کو کام پر لگا دیا گیا ہے۔
اُنہوں نے ٹرانسپورٹروں اور مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شاہراہ کی بحالی تک سفر کرنے سے گریز کریں اور سفر شروع کرنے سے قبل ٹریفک حکام سے رابطہ کر کے شاہراہ کی تازہ ترین صورتحال سے جانکاری حاصل کریں۔