ٹی این بھارتی
نئی دہلی//دور جدید میں جہاں ایک طرف روبو بٹک سر جری کی طرف ڈاکٹروں کی توجہ مرکوز ہے وہیں دوسری طرف نہ صرف ہندوستان میں بلکہ سعودی عرب ، جرمنی ، ایران ، امریکہ ، لندن جیسے ترقی یافتہ ممالک میں بھی یو نانی طریقہ علاج سے مریض استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں اصلاحی ہیلتھ کیئر فائو نڈیشن اور یو نانی ڈرگس مینوفیکچر ایسوسی ایشن( اڈما ) کے اشتراک سے جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے انصاری آڈیٹوریم میں سہ روزہ بین الاقوامی سمینار بعنوان آیوش کا نکلیو 24 انڈیا لیڈر آف یو نانی میڈیسن اور آیوش ہیلتھ میلہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس مو قع پر بحیثیت مہمان خصوصی مرکزی وزیر برائے وزارت آیوش اور وزیر برائے خواتین و اطفال فلاح و بہبود ڈاکٹر ایم مہندرا بھائی نے خطاب میں کہا کہ حکومت ہند یو نانی طریقہ علاج اور ادویات کو ترقی دینے کے لئے ہمہ تن گوش تیار ہے۔