عظمیٰ ویب ڈیسک
رام بن// ضلع رام بن کے شیر بی بی اور کشتواڑی پتھر علاقے میں پسیاں ہٹانے کے بعد جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک آمدورفت جزوی طور پر بحال کر دی گئی ہے۔
ٹریفک حکام نے بتایا، ”جموں-سرینگر قومی شاہراہ جزوی طور پر کشتواڑی پتھر، بانہال کے قریب (یکطرفہ) بحال کر دی گئی ہے۔ درماندہ گاڑیوں کو باقاعدہ طریقے سے نکالا جا رہا ہے“۔
اُنہوں نے بتایا کہ رامسو اور بانہال کے درمیان برف باری ہو رہا ہے، وہیں پوری قومی شاہراہ-44 پر مسلسل بارش ہو رہی ہے۔
اُنہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ موسم بہتر ہونے اور سڑک صاف ہونے تک قومی شاہراہ پر سفر سے گریز کریں۔ اُنہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ براہ کرم سفر شروع کرنے سے پہلے تریفک کنٹرول یونٹ سے شاہراہ کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کریں۔