عظمیٰ ویب ڈیسک
گوہاٹی// وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ آزادی کے بعد اقتدار میں رہنے والے لوگ عبادت گاہوں کی اہمیت کو نہیں سمجھ سکے اور سیاسی وجوہات کی بنا پر اپنی ثقافت پر شرمندہ ہونے کا رجحان قائم کیا۔
11,600 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کی نقاب کشائی کے بعد گوہاٹی میں ایک زبردست ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ کوئی بھی ملک اپنے ماضی کو مٹا کر ترقی نہیں کر سکتا۔
اُنہوں نے کہا، “تاہم پچھلے 10 سالوں میں صورتحال بدل گئی ہے”۔
مودی نے کہا کہ انہوں نے جن پروجیکٹوں کی نقاب کشائی کی ہے وہ نہ صرف شمال مشرق بلکہ باقی جنوبی ایشیا میں بھی رابطے کو مضبوط کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آسام میں پچھلے 10 سالوں میں امن لوٹ آیا ہے اور 7000 سے زیادہ لوگ ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں واپس آئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا، “پچھلی دہائی میں ریکارڈ تعداد میں سیاحوں نے اس خطے کا دورہ کیا ہے”۔