عظمیٰ ویب ڈیسک
اودھم پور// ادھم پور ضلع کے جموں-سرینگر قومی شاہراہ پر سلورا میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کی موت ہو گئی اور ایک شدید زخمی ہو گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ شب 12 بج کر 15 کے قریب سلورا کے قریب پیش آیا، جب ایک سوئفٹ ڈزائر پیچھے سے آنے والے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔
اطلاعات کے مطابق، سوئفٹ ڈیزائر جو جموں سے ادھم پور جا رہی تھی اودھم پور کے سلوا میں ٹرک سے پیچھے سے ٹکرا گئی جس کے بعد سامنے سے آنے ایک اور ٹرک سے ٹکرا گئی۔
اُنہوں نے بتایا کہ ڈیزائر میں سوار پانچ افراد کو شدید چوٹیں آئیں اور انہیں ایسوسی ایٹڈ ہسپتال گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) ادھم پور لے جایا گیا۔ اسی دوران ہسپتال پہنچنے پر زخمیوں نتن ڈوگرہ، ان کی اہلیہ ریتو ڈوگرہ، اور ان کی بیٹیاں خوشی ڈوگرہ اور وانی ڈوگرہ کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ نتن ڈوگرہ کے پانچویں بچے، برندہ ڈوگرہ کی حالت تشویشناک ہے اور اسے خصوصی دیکھ بھال کے لیے جی ایم سی جموں منتقل کیا گیا ہے۔ حادثے کی وجہ فی الحال تحقیقات کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔