بلال فرقانی
سرینگر// محکمہ تعمیرات عامہ میں گزشتہ برس سر نو ڈھانچہ سازی کے دوران محکمہ کے نزدیکی ڈویژنوں میں ضم کئے گئے صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ اور سکمز بمنہ(جے وی سی) کے انجینئرنگ عملہ کو تا حکم ثانی تنخواہوں کو واگزار کرنے کو منظوری دی۔ سرکار کی جانب سے گزشتہ برس جنوری میں محکمہ تعمیرات عامہ کی سر نو ڈھانچہ سازی کی گئی اور 10دیگر محکموں کے علاوہ صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ و سکمز میڈیکل کالج بمنہ(جے وی سی) کو ضم کیا گیا۔ سرکار کی جانب سے اگست2023میں حکم نامہ جاری کیا گیا اور جن انجینئرنگ شعبہ جات کو ایک دوسرے میں ضم کیا گیا تھا،کے عملہ کو بھی اپنی پرانی جگہوں پر فارغ کیا گیا اور ڈیولپمنٹ کمشنر( تعمیرات عامہ) یا انجینئر ان چیف کے دفتر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی۔ سرکاری حکم نامہ345/PW(R&B) of 2023محررہ18 اگست2023کو جاری حکم نامہ میں سکمز صورہ اور سکمز بمنہ اور ایسٹیٹس کے ضم شدہ انجینئرنگ عملہ کو محکمہ تعمیرات عامہ کے متعلقہ ایگزیکٹو انجینئروں کے دفاتر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی اور اس طرح اس انجینئرنگ عملہ نے محکمہ تعمیرات عامہ ڈویژن صورہ،بمنہ اور پروجیکٹ ڈویژن تھرڈ سرینگر کے علاوہ پروجیکٹ ڈویژن تھرڈ جموں میں رپورٹ کرنے کی ہدات دی گئی۔محکمہ تعمیرات عامہ کا کہنا ہے کہ محکمہ تعمیرات عامہ ڈویژن صورہ،بمنہ اور پروجیکٹ ڈویژن تھرڈ سرینگر کے علاوہ پروجیکٹ ڈویژن تھرڈ جموں کے ایگزیکٹو انجینئروں نے مطلع کیا ڈویژنل سطح پر ان اسامیوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے تنخواہ تقسیم و واگزار کرنے والے متعلقہ افسران ان ملازمین کو تنخواہ واگزار کر نہیں پا رہے ہیں۔محکمہ تعمیرات عامہ کے انتظامی سیکریٹری بھوپیندر کمار کی جانب سے جاری آرڈر میں کہا گیا ہے کہ ان ملازمین کی تنخواہوں کو واگزر کرنے کیلئے یہ اسامیاں ایگزیکٹو انجینئروں کو منتقل کی جاتی ہیں۔ مجموعی طور پر منتقل کی گئی73اسامیوں میں ایک جونیئر انجینئر(لانڈری)،26پلمبر،ٹیلی فون آپریٹر18الیکٹرانک میکنیک،6،میکنیک،5،ترکھان،2، گلکار،2،سپر وائزر آپریشنز ایک،رنگ ساز ایک، فٹر ایک،پمپ آپریٹر7 اورفور مین الیکٹرک ایک شامل ہیں۔ آرڈر میں کہا گیا ہے’’کمپیوٹر ایسوسی ایٹ وآپریٹر وںکی 42 آسامیوں کو محکمہ تعمیرات عامہ سرکلوں(36 اسامیاں)، زونوں(6 اسامیاں) کی تنخواہوں کی واگزاری کیلئے مزید احکامات تک محکمہ تعمیرات عامہ کے ایگزیکٹو انجینئرڈویڑن صورہ کے اختیار میں دی گئی‘‘۔ محکمہ تعمیرات عامہ کے شمالی اور جنوبی کشمیرزونوں کے الیکٹریشن کی 34 آسامیوں کی منتقلی سوائے بمنہ، کرن نگر، صورہ،بڈگام، اننت ناگ، قاضی گنڈ اور بارہمولہ کے ڈویڑنوں کے صورہ ڈویژن کے ایگزیکٹو انجینئر (22 اسامیاں)، آاور بمنہ (8 اسامیاں)، پروجیکٹس ڈویڑن تھرڈ سری نگر میں4 اسامیاں)تنخواہوں کی واگزاری کیلئے منتقل کی گئی ہیں۔ آرڈر کے مطابق آر اینڈ بی ڈویڑن پاڈر اور مڑوہ، زون چناب میںوادی سے الیکٹریشنز کی 02 اسامیوں کی منتقلی اور ان کی تعیناتی ایگزیکٹو انجینئر پراجیکٹ ڈویڑن تھرڈجموں کے اختیار میں دی گئی ہے تاکہ تاکہ ان آسامیوں پر کام کرنے والے اہلکاروں کی تنخواہیں واگزار کی جاسکے۔چیف انجینئر آر اینڈ بی سنٹرل کشمیر کے تمام کیڈر سے ورکس سپروائزر کے 2 پوسٹوں کا تبادلہ اور ان کی تقرری ایگزیکٹو انجینئر، آر اینڈ بی صورہ اور بمنہ کے اختیار میں تنخواہوں کی واگزار کیلئے دی گئی ہیں۔