عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر جی آر میرنے سنیچر کو پلوامہ میں باغبانوں اور باغبانی کے شعبے میں اسٹیک ہولڈروں کے درمیان جانکاری کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔اس دوران لیتر میں ایک میگا بیداری کیمپ منعقد کیا گیا جس میں مختلف معززین، افسران، عہدیداران، ایف پی اوزاور باغبانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میںیوٹی اور مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں کے بارے میں اہم معلومات کی جانکاری دی گئی جس میں کلیدی اقدامات جیسے جامع زرعی ترقیاتی پروگرام (HADP)، اعلیٰ کثافت والی پلانٹیشن اسکیم اور باغبانی کی مربوط ترقی کے مشن پر خصوصی زور دیا گیا۔ان اسکیموں کا مقصد باغبانی کے شعبے کو فروغ دینا اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانا ہے۔ کیمپ میں ایک تکنیکی رہنمائی کا سیشن شامل تھا جس کی قیادت محکمہ کے ماہرین نے کی جس میں پھلوں کی کامیاب اور منافع بخش کاشت کے ضروری پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی تھی۔